اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ1100ارب کے کرپشن کیسز قانون میں ترمیم کے ذریعے نیب کے لئے دائرہ کار سے باہر کر دئیے گئے۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کاواضح مقدمہ فرد جرم کے بغیر بند کر دیا گیااور جوشخص پاکستان میں کرپشن کے خلاف کھڑا ہوااسے سیاست سے مائنس کرنے کی مسلسل کوشش ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔