میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ بارش کی پیشگوئی کے باعث میچ کے ابتداء میں پچ بالرز کو مدد کرے گی، پاکستان جلداز جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی 170 سے زائد کا ٹارگٹ دیں۔
پاکستانی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہارڈک پانڈیا، دنیش کارتک، ایکسر پٹیل، روی ایشون، محمد شامی، بھونیشور کمار، اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
اس سے قبل خبریں تھیں کہ میلبرن میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں تاہم اب یہ امکان کم ہوگیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اس وقت دھوپ نکل آئی ہے۔
بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔
پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔
اس سے قبل ہوبارٹ میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں لنکن ٹائیگرز نے آئرش ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔