صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کے خلاف غلط معلومات فراہم کرنے کی کوششوں پر ردِ عمل کا مظاہرہ کیا۔
صدر ایردوان نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا اطلاعات کی کانفرس سے خطاب کیا۔
فرانسیسی سیمنٹ فیکٹری لافارگ کی شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو فراہم کردہ امداد کا پول کھلنے کی یاددہانی کرانے والے جناب ایردوان نے کہا کہ کل تک ہم پر تہمتیں لگانے والوں کے اسی دورن داعش کے ساتھ تعاون کرنے کا دلائل کے ساتھ تعین ہوا ہے۔ اسی طرح ہم جانتے ہیں کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK، PYD اور فیتو کے ساتھ تعاون میں بھی یہی منافقانہ موقف اختیار کیا گیا تھا۔”
ہاتھوں کے بے گناہوں کے خونوں سے رنگنے کے باوجود ان تنظیموں کی حمایت، تحفظ اور سرپرستی کی جا رہی ہے ۔ ہم سے آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کرنے والے جب بھی منہ کھولتے ہیں، مضحکہ خیز بہانوں کے پیچھے چھپ کر ان تنظیموں کو تحفظ فراہم کرتے رہتے ہیں۔
صدر ایردوان نے ترکیہ کی "انسداد دہشت گردی” کاروائیوں کے بارے میں من گھڑت خبروں پر بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیتو سے لیکر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیموں، مختلف بین الاقوامی میڈیا تک وسیع پیمانے پر ہمیں ہدف بنایا جا رہا ہے۔ خاص کر دہشت گرد تنظیموں کے برخلاف ہماری حق بجانب جنگ کو جھوٹ موٹ، اورتہمتوں پر مبنی خبروں کے ساتھ متاثر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے من گھڑت خبروں اور اطلاعات کے خلاف جدوجہد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس معاملے میں اسلامی مملکتوں کو مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔