ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیک نیوز کا مقابلہ سچی خبروں سے کرنا ہوگا، وفاقی وزیراطلاعات

استنبول: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں فیک نیوز کا سچی خبروں سے مقابلہ کرنا ہو گا،مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے خواہاں ہیں جبکہ او آئی سی کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب کا استنبول میں جاری او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے خواہاں ہیں جبکہ او آئی سی کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔پاکستان میں سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے۔

اسلامی فوبیا پر بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت میں فسادات، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مسلمانوں کو بدنام کرنے کا منفی عمل جاری ہے اور اسلامو فوبیا کے مقابلے، تدارک کے لیے ہمیں اجتماعی کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔

ان کا کہناتھا کہ مسلمان ممالک میں آزاد میڈیا کام کر رہا ہے جس نے عوام کے ذہنوں میں جگہ بنالی ہے اور مسلمان ممالک کے اندر پھیلائے جانے والے غلط تصورات سے نمٹنے کی بھی ضرورت ہے۔ جمہوریت کے فروغ، عوام کی شرکت، اجتماعیت میں اضافے اور اظہار رائے کی آزادی پر توجہ مرکوز کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فیک نیوز کا سچی خبروں کے ذریعے مقابلہ کرنا ہو گا اور جدید ٹیکنالوجی سے سوشل میڈیا پر رجحان بنانے والے طریقوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بنانا ہو گی۔ حقیقی جذبات کی ترجمانی کی راہ ہموار کرنا ہو گی اور روبوٹس سے عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کے ہتھکنڈوں سے نمٹنا ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں