ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متوقع لانگ مارچ: سندھ سے اسلام آباد کیلیے پولیس روانہ

کراچی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے متوقع لانگ مارچ روکنے کے لیے سندھ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے پولیس کی نفری روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو شہداد پور ریلوے اسٹیشن سے اسپیشل ٹرین میں روانہ کیا گیا، اسلام آباد روانہ کیے جانے والے 900 اہلکار شہدادپور میں محکمانہ کورسز کیلیے آئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سندھ سے اسلام آباد ایمرجنسی ڈیوٹی پر روانہ اہلکاروں کا خرچ وفاق برداشت کرے گا جب کہ اہلکاروں کو فی کس 800 روپے لائن خرچ دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں