ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پرتھ میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ 113 رنز کا ہدف 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے لائم لِیونگسٹون 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ ایلکس ہیلز 19، کپتنا جوس بٹلر اور ڈیوڈ ملان 18، 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد اور محمد نبی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 32 اور عثمان غنی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس 2، 2 اور کرس ووکس 1 وکٹ حاصل کر سکے۔ میچ کے بہترین کھلاڑی سیم کرن قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں