ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان جونیئر لیگ میں آنے والے ٹیلنٹ کا خیال رکھنا ہوگا، شاہد آفریدی 

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ کا اب خیال رکھنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کے انعقاد پر پی سی بی تعریف کا مستحق ہے، لیگ میں اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں مینٹور کے حیثیت سے اپنے رول سے خوب لطف اندوز ہوا، مستقبل کے اسٹارز کے لیے مزید کام کرنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو اب کوالٹی کوچنگ اور رہنمائی مہیا کرنا ہوگی۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان جونیئر لیگ میں مردان واریئرز کے مینٹور تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں