ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کی انتخابی دوڑ،رشی سوناک کا شامل ہونے کا اعلان

سابق برطانوی چانسلر رشی سُونک نے وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشی سُونک کا کہنا ہے کہ برطانیہ عظیم ملک ہے لیکن اسے گہرے معاشی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو درست اور پارٹی کو متحد کر کے ملک کے لیےکچھ  اچھاکرنا چاہتا ہوں۔

خبر کے مطابق، رشی سُونک کو پہلے ہی 130 ٹوری ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل ہے، وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے 100 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بننے کے لیے پیر کو دن 2 بجے تک متعلقہ کمیٹی سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ پینی مورڈنٹ پہلے ہی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔

بزنس سیکریٹری جیکب ریس موگ کا کہنا ہے کہ بورس جانسن بھی دوبارہ وزیرِ اعظم بننے کے امیدوار ہوں گے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت تک بورس جانسن کو 55 اور پینی مورڈنٹ کو 23 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں