ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیاگیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پرکامیاب امیدواروں کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جب کہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا،جبکہ این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے237 کراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ  اور  این اے157 ملتان سے پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات پرکامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں