ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

لاہور: پاکستانی کرکٹرعمراکمل ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

عمر اکمل کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمر اکمل ہسپتال کے بیڈ پر لیتے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں، طبیعت کی خرابی کے حوالے سے ٹوئٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا اور اس حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے عمر اکمل کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں