ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ،اسفالٹ فیکٹری کی بندش کا حکم

 کراچی :سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کراچی میں اسفالٹ فیکٹری کی بندش کا حکم دے دیا۔

سیپا کے ترجمان نے کہا کہ اسفالٹ یعنی تارکول اور ریت کا مرکب بنانے کی فیکٹری ایم بی ایریا میں ہے، بندش سے قبل فیکٹری مالکان کو ذاتی شنوائی میں صفائی کا موقع دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی، منظوری کے بغیر تجارتی و ترقیاتی سرگرمی صوبے بھر میں منع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو آلودگی سے پاک بنانے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں اسفالٹ بنانے کا عمل ماحولیاتی منظوری کے بغیر جاری تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں