ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: یوکرین کی تعمیرِ نو کے لئے ایک مارشل پلان بنایا جائے

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ ہم، یوکرین کی تعمیرِ نو کے لئے ایک مارشل پلان کے حق میں ہیں۔

شُولز نے، یوکرین کی تعمیر نو کے زیرِ عنوان، دارالحکومت برلن میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ "یہاں جو چیز موضوعِ بحث ہے وہ ایک مارشل پلان کی تشکیل ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یوکرین کی تعمیرِ نو ایک فریضہ ہے جو نسلوں تک جاری رہے گا۔ اس فریضے  کو  فوری طور پر شروع کروانا ضروری ہے”۔

شُولز نے کہا ہے کہ فی الحال ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ روس کی 24 فروری سے یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کب ختم ہو گی۔ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی سلامتی، آزادی اور جمہوریت کی جدوجہد میں ہم یوکرین کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے بھی یوکرین کی تعمیرِ نو کے لئے گلوبل سطح پر کوششوں کی اپیل کی ہے۔

وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ وقت کم ہے اور یوکرین میں تباہی بڑے پیمانے پر ۔ کوئی بھی ملک یوکرین کی تعمیر نو  کی ذمہ داری  تنہا پوری نہیں کر سکے گا۔ اس کام کے لئے ایک مضبوط اتحاد اور اداروں کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں