ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرایردوان نے سوشل ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ آج  سے انہوں نے ترکیہ کے تمام صوبوں کو شامل کرنے والے ایک  قومی  شہری منصوبہ بندی منصوبے  کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

"میرا پہلا گھر، میری پہلی  نوکری  کی جگہ” منصوبے کے دائرہ کار میں، جمہوریہ کی تاریخ کے سب سے بڑے سوشل ہاؤسنگ منصوبے کے دائرہ کار میں  17 صوبوں میں 5,615 سوشل ہاؤسنگ کی پہلی بنیاد ایک تقریب کے ساتھ رکھی گئی جس میں صدر رجب طیب ایردوان نے شرکت کی۔

دارالحکومت انقرہ کے علاقے   سنجان میں   منعقدہ تقریب سے خطاب کرنےو الے ایردوان نے  سوشل ہاوسنگ منصوبے   کے  بارے میں  بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اس منصوبے کی وساطت ٹوکی کے منصوبوں کے تحت  مکانات کی تعداد کو 20 لاکھ تک بڑھا رہے ہیں۔

ایردوان نے کہا کہ منصوبے کے دائرہ کار میں، اڑھائی لاکھ  رہائش گاہوں کا پہلا مرحلہ دو برسوں میں  اور 2028 تک  5 لاکھ  رہائش گاہوں کا دوسرا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچایا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2023 میں قوم کی حمایت کے ساتھ ہم ترکیہ صد سالہ  کی نشاط کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں