ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی اپنے ہی دعوئوں میں پھنس چکی ہے، رانا ثنا ء اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی دعوئو ں میں پھنس چکی ہے، انہیں اپنی عزت رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا، عمران کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی، ساری دنیا کوچور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیا کرنا ہے اس بات پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتھہ بنانے اور شہروں پر چڑھائی کر کے اپنے مطالبات منوانے کے طریقہ کار کو فروغ نہیں پانے دیں گے، ٹکرائو کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتیں لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی ، کیا کرنا ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی، یہ اپنے ہی دعوئوں میں پھنس چکے ہیں، انہیں اپنی عزت رکھنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ، ساری دنیا کو چور چور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں