ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صالح محمد اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے صالح محمد خان کو رہا کر دیا گیا۔  اڈیالہ جیل انتظامیہ نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد رہا کردیا۔ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں پہنچے۔ صالح محمد کو کندھوں پر اٹھا کر نعرے بازی کی۔

صالح محمد کی رہائی کے وقت گل پاشی بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں