ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب ،کرپشن کے الزام میں سرکاری عہدیداروں سمیت 148 افراد گرفتار

  ریاض:سعودی ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزام میں 148 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ادارے نے 3426 تفتیشی دورے کئے ہیں۔

 ادارے نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت اور وزارت بلدیاتی امور کے اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں۔

ادارے نے کہا ہے کہ مذکورہ کیسز میں 60 افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔رہا کئے جانے والے افراد کے کیسز کی تفتیش جاری ہے جبکہ حراست میں لئے جانے والے افراد کو شواہد جمع کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں