ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ میں ہر ایم پی اے کو 5000 افراد لانے کی ہدایت

لانگ مارچ کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پارٹی قیادت کو ہدایت جاری کردی۔ تحریک انصاف کے ہر ایم پی اے کو اپنے حلقے سے اوسط پانچ ہزار لوگ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب سے ستر ہزار سے 1 لاکھ لوگ اکھٹے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لانگ مارچ میں علیحدہ ٹائیگر فورس بھی بنائی گئی ہے ٹائیگر فورس میں نوجوان کارکنان کو شامل کیا گیا ہے، ان کا کام مزاحمت کی صورتحال کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ٹائیگر فورس بچوں اور عورتوں کے لئے ڈھال کا کردار ادا کرے گی۔عمران خان کی جانب سے کارکنان کو پر امن رہنے کی ہدایت اورکسی بھی قسم کا انتشار پھلانے سے منع کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں