ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ: پارلیمان میں خواتین کی تعداد مردوں سے بڑھ گئی

نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمان میں خواتین ارکان کی اکثریت نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔

خبر کے مطابق، لبرل لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سورایا پیک نے پارلیمان میں حلف اٹھاکر اسپیکر کی جگہ لی جس کے بعد پارلیمان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

بین الپارلیمانی یونین کا کہنا ہے کہ  نیوزی لینڈ کا شمار اب دنیا کے ان ممالک میں کیا جائے گا جو اس سال اپنے پارلیمان میں 50 فیصد خواتین کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں جن میں کیوبا، میکسیکو، نکاراگوا، روانڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بھی ایک خاتون ہیں جب کہ کیوی ملک کی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور گورنر جنرل سمیت دیگر اعلی عہدوں پر بھی خواتین اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں