ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ پرامن، قانونی، آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کے لانگ مارچ روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پپغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اورحکومت حواس باختہ ہوگئی ہے، طاقت کااستعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ پرامن، قانونی، آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا، انتشار خلفشار اور طاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھو دے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میری بیماری کی تصویر کرونا والی ہے الحمد اللہ میں صحت مند ہوں، میں نواز شہباز آصف زرداری کی طرح نہیں کہ اقتدار سے اترنے کے بعد بیماری کا بہانہ کروں۔

 سابق وزیر نے مزید کہا کہ میں لاہور پہنچ چکا ہوں، آج شام 5 بجے پریس کانفرنس اور کل لانگ مارچ میں شرکت کرونگا، اس کے بعدراولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں