ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ٹیم کی ڈیمانڈہوتی ہے پرفارم کروں اور میچ جتوا کر دوں، بابر اعظم

ہوبارٹ:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کیاجائے۔

 آئی سی سی ڈیجیٹل کو دیے گئے  انٹرویو  میں انہوں نے کہا کہ  ٹیم کی ڈیمانڈہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں اور میچ جتوا کر دوں۔

بابر نے کہا کہ بطور کپتان میرا کام ہے کہ ٹیم کو اعتماد دوں اور ان سے پرفارمنس لوں،کپتانی میں مینجمنٹ کافی سیکھنے کوملی ہے کہ کس کھلاڑی سے کیسے اور کیا کام لیناہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ  بطور بیٹر کوشش ہوتی ہے کہ ہربارایسا پرفارم کروں کہ پاکستان کے لیے بہترہو۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ میرا نام لیا جاتا ہے جس سے  اعتمادملتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں