ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم ہمہ وقت اپنے شہریوں کے ساتھ ہیں خواہ وہ کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو دورہ مغربی افریقہ کے آخری ملک بنین پہنچ گئے ہیں۔

بنین میں مصروفیات کے دائرہ کار میں  انہوں نے کوٹونو میں مقیم ترک شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

دورے سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ” ہم ہمہ وقت اپنے شہریوں کے ساتھ ہیں، خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کیوں نہ مقیم ہوں”۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بین الاقوامی ڈاکار فورم میں شرکت کے لئے سینیگال کا دورہ کیا اور اس کے بعد گھانا پہنچے تھے۔

گھانا میں اپنی سرکاری مصروفیات  کے دائرہ کار میں انہوں نے وزیر خارجہ ‘شِرلے آئروکور بوٹچوی’ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں