ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کا عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر خوشی کا اظہار

ترکیہ نے محمد شیعہ السوڈانی کی قیادت میں حکومت کو عراق میں اعتماد کا ووٹ ملنے  پر خوشی کا اظہار  کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ایوان نمائندگان سے اعتماد کے ووٹ کے ساتھ نئی حکومت کے قیام  کا  خیرمقدم کیا جاتا ہے اور حکومتِ ترکیہ  وزیر اعظم محمد شعیہ السودانی کی کامیابی کی  تمنا کرتی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ترکی عراق کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ نئی حکومت، ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ، عراقی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور عراق کے امن، استحکام اور خوشحالی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ ترکیہ نئی حکومت کے ساتھ ماضی کی طرح باہمی حساسیت اور مشترکہ مفادات کے احترام کی بنیاد پر ہر شعبے میں اپنا تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں