ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ سے قبل وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کو اہم خط

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل صوبائی حکومتوں کو اہم خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق صوبائی حکومتوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ آرٹیکل 148 (1) کے تحت ہرصوبہ وفاقی قوانین پرعملدرآمد کا پابند ہے۔آرٹیکل 149 (4)کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔ کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں۔کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خط میں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی قیمت پر ریاستی آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہوگی۔لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہو گا اور 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں