ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے لانگ مارچ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا

اسلام آباد:حکومت نے لانگ مارچ کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا،نجی ٹی وی  کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکومت نے نئی تیاریاں کر لی ہیں.

مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری دے دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں خصوصی طور پر 33 کروڑ 39 لاکھ کی گرانٹ ملے گی.

اس رقم کا مقصد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنا ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق یہ رقم وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کو انسداد مظاہرہ یونٹ بنا کر دینے کے لیے منظور کی گئی ہے، جس کا مقصد انسداد فساد اور بلوہ بتایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں