ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیل نہ ہونے کی صورت میں عمران خان نے ”شورٹ مارچ”کا اعلان کیا،شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان  نے کہا ہے کہ عمران خان رات کے اندھیروں میں اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لئے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ان کا گریبان،ڈیل نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے “شورٹ مارچ” کا اعلان کیا،حقیقی آزادی”کا مقصد ہے مجھ سے ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھائو۔ ہفتہ کو اپنی ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں، اس ملک میں اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے،پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔

شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ اب جب ملک اپنی درست سمت میں واپس جا رہا ہے،خارجہ تنہائی ختم ہو رہی تو عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال  بنانے کیلئے آ رہے ہیں۔ان ہی کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں لاشیں گرے گی، کیا یہ لاشیں گرانے آ رہے ہیں؟ کیا عمران خان یہی چاہتے ہیں؟اگر پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ درست ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان رات کے اندھیروں میں اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لئے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ان کا گریبان، ڈیل نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے “شورٹ مارچ” کا اعلان کیا، حقیقی آزادی کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں