ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

18برس بعد ایتھوپین ایئر لائن کو کراچی سے ادیس ابابا کے لیے پروازوں کی اجازت مل گئی

کراچی:18برس بعد ایتھوپین ایئر لائن کو کراچی سے ادیس ابابا کے لیے پروازوں کی اجازت مل گئی.

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایتھوپین ایئر لائن کو ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا،پروزاوں کی بحالی کے ساتھ پاکستانیوں کے لیے معطل شدہ آن ارائیول ویزہ سولہت بھی بحال کر دی گئی، تاہم ایتھوپیا جانے والے مسافروں کی ایئر پورٹ پر سخت نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں.

ذرائع کے مطابق نگرانی کی ہدایات ایتھوپیا میں تعینات پاکستانی سفیر کے مراسلے پر جاری کی گئیں.

یاد رہے کہ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے لیے پروازیں 2004سے معطل تھیں، 2020میں پاکستانیوں کے لیے آن آرائیول ویزے کی سہولیات بھی معطل کر دی گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں