ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور:دورہ پاکستان کیلئے آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دورہ پاکستان پر آئی آئرش ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی، تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

آئرلینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، لارا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کی کپتانی کریں گی، ون ڈے میچز 4 ، 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں