ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 حکومت کا ریڈزون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے، شیخ رشید

 راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ریڈزون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں نے بھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں۔ 4 نومبر بروز جمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کے لیے تاریخی استقبال کریں گے۔

 سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت الیکشن سے فراری ہے، مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے، جو حقیقی با اختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن کروائیں، عوام سے ٹکرا، معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میری گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس پر دبا ڈال رہی ہے، 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں