ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق،فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے کھلاڑیوں سمیت 10 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

  بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے فٹبال کے کھلاڑیوں  سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ،عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکہ سے  دس افراد جاں بحق  جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

 عراقی میڈیا کے مطابق دھماکہ فٹ بال اسٹیڈیم سے منسلک گیراج میں ہوا۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ہے۔

دھماکے کے وقت فٹبال میچ جاری تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بم ایک گاڑی میں نصب تھا۔ دھماکہ  ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے نے قریب کھڑے گیس ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں ایک اور دھماکا ہوا ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں