ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132ہو گئی

موربی :بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موربی میں دریا پر بنا پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 141تک پہنچ گئی جبکہ ابھی بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پل حادثے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، 177افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ پل حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ایک صدی پرانے اس پل کو حال ہی میں مرمت کے بعد عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔، حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زائد افراد مذہبی رسم کی ادائیگی کر رہے تھے۔

 انتظامیہ نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں، دیوالی کی وجہ سے پل پر معمول سے زیادہ رش تھا اور پل یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکا۔

دریائے ماچھو پر 230میٹر پل 19ویں صدی میں برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، پولیس، فوج اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں حادثے کی جگہ پر تعینات کی گئی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں