ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقی حکومت نے پہلی بار زولو بادشاہ کو تسلیم کر لیا

پریٹوریا:جنوبی افریقا کی تاریخ میں 1971 کے بعد پہلی بار  زولو کمیونٹی کے نئے بادشاہ کو  حکومت نے تسلیم کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ مسوزولوکو اگست میں ایک روایتی جشن میں جنوبی افریقا کے سب سے بڑے نسلی گروہ کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا تھا لیکن سرکاری وسائل اور  مدد تک مکمل رسائی کے لییحکومت کی جانب سے تسلیم کرنے کی ضرورت تھی۔

تاہم اب جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا کے جانب سے زولو بادشاہ کو تسلیم کرنے کے بعد عوام اور عدالتوں میں چلنے والی طویل جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز  حکومت کی جانب سے زولو کے نئے بادشاہ کو تسلیم کرنے کے لیے بادشاہ کو باقاعدہ اسناد بھی دی گئی، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زولو کمیونٹی کے افراد جمع ہوئے جنہوں نے اپنے روایتی ملبوس زیب تن کر کے نئے بادشاہ کو تسلیم کیے جانے پر جشن منایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں