ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس میں اتنا دم نہیں کہ وہ ہمیں فتح کرسکے: یوکرینی صدر

 یوکرین  کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  کہا ہے کہ ہم پر قبضے کی روس میں طاقت نہیں ہے۔

 زیلنسکی نے گزشتہ شب ٹیلی گرام پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ  روسی قوتوں نے گزشتہ صبح کے وقت یوکرین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیےان میں 55 کروز میزائل بھی شامل تھے جن میں سے 45 کو ہم نے تباہ کر دیا ہے،اس کے علاوہ روس نے   ہمارے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔

زیلنسکی نے بتایا کہ ہم پانی اور  بجلی کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں، ہماری فوج کامیابی سے اپنا فرض ادا کر رہی ہے، ہمارے اہداف کو نشانہ بنانے کےلیے اب روس کو کافی تعداد میں میزائلوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

یوکرینی صدر نے  کہا کہ روس کے پاس اب اتنی طاقت نہیں کہ وہ ہمیں فتح کر سکے، روسی دہشتگردوں کے سارے میزائل اگر جمع کر لیے جائیں تو بھی وہ ہمارے ارادوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں