ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ کی تیاریاں گوجرانوالہ میں تمام تعلیمی ادارے بند

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پانچویں روز گوجرانوالہ میں تیاریاں جاری ہیں۔ کامونکی سے راہوالی تک تمام تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بدستور بند ہیں۔
تعلیمی اداروں کی بندش سے والدین پریشان،طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔
متعدد پرائیویٹ اسکولوں میں امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ تعلیم نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر 13 سرکاری اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کررکھا ہے۔ لانگ مارچ کے روٹ سے ملحقہ تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند ہیں۔ محکمہ تعلیم کی متعلقہ اسکولوں کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
غیرمعمولی حالات میں طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر متعلقہ تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں