ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف نے وزیراعظم کو عمران خان سے مذاکرات کرنے سے روک دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کا مطالبہ نہ سننے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شہباز شریف سےکہا ہے اس فتنے کا نہ مطالبہ سننا ہے نہ فیس سیونگ دینی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ چاہے یہ 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، کوئی مطالبہ نہیں سننا، نہ فیس سیونگ دینا، اس وقت فیس سیونگ کیلئے یہ بیتاب ہے، وزیراعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا، عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آچکا۔

نواز شریف نے کہا کہ اس نے بے دردی اور ڈھٹائی سے ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا، اس جھوٹ کے سبب ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے سچ کا جواب یہ اتنے دن بعد بھی نہیں دے سکا، اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں