ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ٹیم ہار کر بھی واپس آئے تو بھرپور استقبال کرنا چاہیے،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جیت ہو یا ہار ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہمت بڑھانی ہے ٹیم اگر ہار کر بھی واپس آئے تو ہمیں بھرپور استقبال کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ میری نیک خواہشات پاکستان کرکٹ ٹیم کےساتھ ہیں ہمیں ٹیم کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس اس لیےنہیں رہی کہ وہاں کے ٹور کم ملے ٹیم کا کمبینیشن تبدیل کیا جائے تو ہو سکتا ہے اچھا رزلٹ آئے پاکستان کے آگے کچھ نہیں پاکستان ہےتوہم سب ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ایک ہی ہے اس میں جس کوکھیلناہےاپنی جگہ خود بنائے ایم کیوایم میں کس کو کھلانا ہے یہ فیصلہ خالدمقبول اوررابطہ کمیٹی کریں گے صرف ہارپرہی ٹیم کوتنقید کانشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کےاندرونی معامالات پر واپس آنے پر رابطہ کرسکتےہیں اگرآپ رابطہ نہیں کر سکتے تو رابطہ کمیٹی سےرابطہ کرلیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں