ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایس پی آر کی فائرنگ واقعہ کی مذمت، عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع، عمران خان و دیگرزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 خیال رہے کہ  شام کو وزیرآباد اللہ والا چوک پر  پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں