ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامک کلچر سینٹر کے زیر اہتمام پالتو جانوروں کی نمائش

کراچی: اسلامک کلچر سینٹر گلشن معمار کے زیر اہتمام پالتو جانوروں کی نمائش ہوئی،  نمائش کا مقصد جانوروں کی دیکھ بھال،ان سے محبت اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شعور کی آگاہی تھا۔

کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر سید کاظم حسین نے اس موقع پر پالتو جانوروں کے مالکان اور شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں پالتو جانور رکھنے سے انسانوں کی نفسیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم جانوروں سے محبت کے ساتھ ساتھ احتیاط بھی لازم ہے۔ جن گھروں میں دمے کا مریض موجود ہو، وہاں جانوروں کو فاصلے پر رکھنا ضروری ہے۔

 ڈاکٹر کاظم نے شرکا کو جانوروں کی افزائش، ان کی دیکھ بھال، حفاظتی ٹیکہ جات اور ان کی صحت سے متعلق مشورے بھی دیے۔

اس موقع پر اسلامک کلچر سینٹر کے سکریٹری مقصود احمد خان، نمائش کے منتظم صدیق فاروق اور دوسرے افراد نے نمائش کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامک کلچر سینٹر نے ہمیشہ عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پیٹ شو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

نمائش میں بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی اس موقع پر مختلف اقسام کے پرندے جن میں طوطے، فنچ، فشر، بطخ، مرغیاں، بلیاں اور کتوں سمیت مختلف جانور نمائش میں رکھے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں