ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا میں الشباب نے ایمبولینس کومریض سمیت اغوا کرلیا

کینیا میں  دہشتگرد تنظیم الشباب کے کارندے چار طبی ملازمین کو اغوا کر گئے۔

 دی ڈیلی نیشن اخبار کےمطابق، صومالیہ کی سرحد کے قریب ماندیرا نامی علاقے میں الشباب کے کارندوں نے گزشتہ شام کے وقت ایک ایمبولینس کو دو طبی ملازمین ،ایک ڈرائیور اور ایک  مریض سمیت اغوا کر لیا ۔

 الشباب اس ایمبولینس کو کہاں لے کر گئی یہ معلوم نہیں ہے۔

صومالیہ اور کینیا کی سرحد پر الشباب کافی سرگرم ہے جہاں صومالیہ فوج کو بھی ان کے حملوں کا شکار ہونا پڑتا ہے ۔

 اس تنظیم نے گزشتہ ہفتے موغادیشو  میں دو کار بم حملے ہوئے جن میں ایک سو بیس  افراد ہلاک ہوئے  تھے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں