ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں لوڈ شیڈنگ

یوکرین  نے، روسی حملوں میں ہائی وولٹیج  الیکٹرک سپلائی لائنیں متاثر ہونے کے بعد، زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

یوکرین  کی سرکاری جوہری انرجی ایجنسی ‘انرجو ایٹم ‘ نے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کی صورتحال کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے پاور پلانٹ کی باقی ماندہ ہائی وولٹیج لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت صرف ڈیزل جنریٹر کام کر رہے ہیں اور ان جنریٹروں کے چلتا رہنے کے لئے بھی صرف  15 روزہ ایندھن رہ گیا ہے۔

زاپوریژیا تنصیب کے پانچویں اور چھٹے بلاک کو ٹھنڈا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں