ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلجیئم: انرجی بحران اور مہنگائی، ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا

بیلجیئم کی لیبر یونینوں نے انرجی بحران اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے 9 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

برسلز ایئرپورٹ نے،  عام ہڑتال  کی وجہ سے رسل و رسائل میں تعطل کی توقع کے باعث، 9 نومبر کی پروازوں کا تقریباً 40 فیصد منسوخ کر دیا ہے۔

پروازوں کی منسوخی سے متاثرہ مسافروں کو ایئر لائنز کی طرف سے  فرداً فرداً  مطلع کیا جائے گا۔ تاہم سفر کر سکنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ صرف دستی بیگ لے جانے کی تجویز پیش کی جا رہی ہے۔

بیلجیئم کے محکمہ شماریات ‘سٹیٹ بَل’ کے 28 اکتوبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ماہِ اکتوبر میں ملک میں قدرتی گیس کی قیمتیں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 103،6 فیصد اور بجلی کی قیمتیں 84،7 فیصد  چڑھ گئی ہیں۔

ملک میں افراطِ زر  12،27 فیصد کے ساتھ 1975 سے اب تک کے بلند ترین درجے پر پہنچ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں