ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی اسٹریٹجک آبدوز کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کی جدید ترین جوہری قوت سے چلنے والی آبدوز جنرل سیمو سووروف سے بلاوا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

 وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹریٹجک آبدوز نے میزائل کو بحیرہ ابیض میں پانی کے اندر سے فائر کیا اور وار ہیڈز نے جزیرہ نما کام چٹکا میں کورا ٹیسٹ رینج میں موجود ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

 خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی بحرالکاہل بحری بیڑے میں شمولیت سے قبل بورے اے کلاس آبدوزوں کا دوسرا جہاز جنرل سیمو سووروف حکومتی تصدیق کے آخری مرحلے سے گزررہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں