ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی وزیرخارجہ اور اردن کے پادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات

امان: روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نیشام بحران کے سیاسی حل کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کی جغرافیائی سالمیت کا تحفط، پناہ گرینوں کی رضاکارانہ طور پر وطن کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والی اس ملاقت میں اردن کے بادشاہ نے شامی بحران کی وجہ سے اردن کو پیش آنے والے مسائل اور خصوصا منشیات کی سمگلنگ اور دوسرے دلچسپی کے امور پر روسی وزیرخارجہ سے تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے فلسطینی مسئلہ کے حل کیلئے دو ریاستی منصوبے اور پائیدار امن کے حصول کیلئے سنجیدہ اور موثر کوششیں کرنے پر زور دیا۔

اردن کے بادشاہ نے کہا کہ وہ قدس شریف کے متولی اور سرپرست کی حیثیت سے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی حفاظت کی کوششیں کرتے رہیں گے ۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں