ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو زخمی کرنا شیر کو زخمی کرنے کے مترادف ہے، بیرسٹر سیف

پشاور:معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان کو زخمی کرنا شیر کو زخمی کرنے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، شیر زخمی ہونے کے بعد مزید قوت کیساتھ اپنے شکار کی طرف بڑھتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو تحقیقات میں شامل تفتیش کیا جائے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ملزم کا اعترافی بیان جاری کرنا معنی خیز ہے، واقعہ کے بعد حکومتی وزرا کی پے در پے پریس کانفرنسز سوالیہ نشان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں