ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈنے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں  آئرلینڈ نے  ٹاس جیت کر  نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  اور  نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر   185 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان کین ولیمسن  31 گیندوں پر 61 رنز  بناکر نمایاں رہے  جبکہ ڈیرل مچل 21  رنز  بناکر  31  ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بناپائی ۔

تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر  جوشوا لٹل نے   شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے  بولر جوشوا لٹل نے 21 رنز  دے کر 3 ،مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ  1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔

آئرلینڈ سے فتح کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل  پر 7  پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

منبع: جیو نیوز

The post ٹی20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں