ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: ہم ایران کو آزاد کروائیں گے

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ "ہم ایران کو آزاد کروائیں گے”۔

صدر بائڈن نے ایران میں مہسا امینی کی زیرِ حراست موت کے بعد شروع ہونے اور تقریباً 50 دن سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بارے  میں کہا ہے کہ ہم ایران کو آزاد کروائیں گے۔

ملک میں 8 نومبر کو متوقع کانگریس کے مِڈ ٹرم انتخابات سے قبل کیلیفورنیا میں متوقع ڈیموکریٹ  پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ایران کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

اپنے حمایتیوں کی طرف سے سیل فون اٹھا کر "آزاد ایران”  کا پیغام دکھائے جانے پر انہوں نے کہا ہے کہ "فِکر نہ کریں ہم ایران کو آزاد کروائیں گے۔ ایرانی مستقبل قریب میں خود کو آزاد کروا لیں گے”۔

یاد رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں16 ستمبر کو ، 22 سالہ ،مہسا امینی   کی حراست کے دوران موت  ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں  کا سبب بن گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں