ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا کی معاشرتی تباہی سے بچنے کیلئے قانون سازی کی جائے، امام کعبہ

مکہ معظمہ: امام کعبہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے کہا  ہے کہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس لیے اس پر پابندی کے قوانین کا نفاذ ضروری ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے انچارج عبدالرحمان السدیس نے سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے ڈرو، جھوٹی اور لغو باتوں سے بچو۔ سچے مذہب کی دعوت دو، قوم کی خدمت کرو اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے نیکی کو فروغ دو۔

شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر مشہور شخصیات اپنی سستی شہرت کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں۔ بچوں کی اچھی تربیت کے لیے ضروری ہے انھیں سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے۔

امام کعبہ نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات اپنی نجی زندگی کو شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے فالوورز اپنا موازنہ ان سے کرنے لگتے ہیں اور احساس محرومی میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس سے نفرت سمیت کئی مسائل جنم لے رہے ہیں۔

شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومتیں سوشل میڈیا پر پابندیوں اور اسے ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں