ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوج پر تنقید ملکی سلامتی دا ﺅپر لگانے کے مترادف ہے، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے، پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی، پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا خطرناک رجحان ہے، فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو دا ﺅپر لگانے کے مترادف ہے، قوم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھی آج بھی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں