ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوئٹر ملازمین کو نکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ

  نیو یارک:دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی جانب سے کی جا رہی ٹوئٹر میں چھانٹیوں کے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ ہے.

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے 4روز  پہلے ٹوئٹر کا وہ اہم اسٹاف بھی فارغ کر دیا گیا ہے جسے انتخابات سے متعلق غلط معلومات کی حقیقت ظاہر کرنا تھی،ل برخاست ملازمین میں سے کئی گمراہ کن ٹوئٹس سے متعلق حقائق سامنے لانے پر مقرر تھے جبکہ بعض انتخابی مہم پر مامور اسٹاف سے رابطوں پر مقرر تھے.

 برخاست ملازمین میں سے بعض صحافیوں سے رابطے کرکے افواہوں کا جواب دینے کے بھی ذمہ دار تھے،رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے برخاست ملازمین میں سے بعض کو الیکشن کی مانیٹرنگ کرنا تھی اور  بعض کو بیرونی مداخلت کی علامات تلاش کرنا تھیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن افراد کو فارغ کیا گیا ان میں مڈٹرم الیکشن کی ٹوئٹر پر ادارتی پلاننگ کرنیوالے کیون سیلیوان بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں