ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

کراچی: صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، اسپورٹس آرگنائزرز کھیل اور کھلاڑی کے لئے فرنٹ پیچ کا کردارا ادا کررہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان خیالات کا اظہار اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم کی قیادت میں ملنے والے اسپورٹس آرگنائزرز کے ایک وفد سے  ملاقات کے دوران کیا۔

 گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کا فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

 گورنر ہاس میں ہونے والی  ملاقات میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدور انجینئر محفوظ الحق، گلفراز احمد خان، جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و انچارج کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی غلام محمد، ڈائریکٹر کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، پاکستان ہاکی انسٹیٹیوٹ کے سیکریٹری جنرل پروفیسر را جاوید اقبال، الفا ایجوکیشن گروپ کے اسپورٹس ہیڈ کاشف فاروقی، اسپورٹس جرنلسٹ اصغر عظیم، پوائنٹ کراچی اکیڈمی محمد خرم سمیت دیگر موجود تھے۔

  اس موقع پر پر وفد نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر آرگنائزر نے گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کی اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں