ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر فلسطین محمود عباس کی امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے اسرائیل کے حوالے سے بات چیت

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے کہا ہے کہ وہ  اسرائیل کو فلسطینی عوام اور ان کی مقدس اقدار پر حملے بند کرنے پر مجبور کرے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے عباس کو ٹیلی  فون کیا۔

اس  دوران  محمود عباس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں، اور امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے اسرائیل کی طرف سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات اور یروشلم کی خلاف ورزیوں اور شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں فلسطینی عوام کو درپیش حملوں کے بارے میں بات کی۔

عباس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کی مقدس اقدار کے خلاف اپنے جرائم بند کرے۔

بتایا گیا کہ بلنکن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور اس نے مختلف رابطے قائم کیے ہیں۔

خبر میں مزید ہے کہ آئندہ کے ایام میں روابط کو جاری رکھنے کے معاملے پر بھی مطابقت طے پائی ہے۔

باور رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی  انتظامیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 4 فلسطینیوں کی ہلاکت کو ’اعلان جنگ‘ قرار دیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں